شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئر مین میاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد عمران خان کے نظام احتساب پر سوالات اٹھ رہے ہیں اپوزیشن کو آمدن سے زائد اثاثوں پر نا اہل کیا جا تا ہے مگر عمران خان کا رہن سہن بھی ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا عمران خان کیلئے کونسا ادارہ ہے جو اس کی تفتیش کرے شہباز چھینہ ،میاں رفاقت علی ،شہزاد ڈوگر ، اشتیاق ڈوگر ، میاں عرفان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کرنیوالے مافیاز حکومت میں بھرے پڑے ہیں پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر کہا تھا ہم مافیاز کو ختم کر دے گے مگر ان مافیاز کے ہاتھوں حکومت کھلونا بنی ہو ئی ہیں پاکستان کی تاریخ میں ایسی کرپٹ حکومت نہیں دیکھی ۔