کامونکی ( نمائندہ خصوصی )حضرت ابوبکر صدیقؓ پیکر و صدق وفا ہیں آپ کا عہدِخلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب اورآپ کی سیرت وکردار امت کیلئے روشنی اوررہنمائی کامظہر ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی اور مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنما صاحبزادہ محمد فاروق انصاری نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ آپ کا دور خلافت بے مثا ل اصلاحات اوررفاہی مہمات سے عبارت ہے حضرت ابوبکر صدیق تمام اصحاب ذی وقار میں سب سے زیادہ زیر ک صحابی تھے۔انہوں نے کہاکہ حضرت صدیق اکبرؓ کی سیرت و کردار امت کے لئے روشنی اور رہنمائی کا مینار ہے حضرت ابوبکر صدیقؓ نے فتنہ پروری کو ختم کرکے دین کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔ آپؓ نے نظام مصطفی کے بنیادی خدوخال کو نمایاں کیا۔