قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)صدر مسلم لیگ (ن)ترکی میر ابرار احمد کے ہمراہ سید توصیف شاہ پولیٹیکل سیکرٹری میاں حمزہ شہباز،صلاح الدین پپی مشیر سابق وزیراعلی پنجاب،میاں محمد طارق سابق ڈپٹی میئر ، مہر محمود سابق ڈپٹی میئر لاہور،عمران علی گجر سابق چیئرمین بادامی باغ لاہور کی الشخ سی این جی قلعہ دیدار سنگھ آمد ،سنئیر رہنماء مسلم لیگ (ن)حاجی شیخ فیاض احمد (مرحوم)کے انتقال پران کے صاحبزادے شیخ شاہد فیاض سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر شیخ ثروت اکرام سابق میئر گوجرانوالہ،حاجی امان اللّٰہ وڑائچ ایم پی اے،الحاج ریاض احمد پونیہ،شیخ اقبال احمد،شیخ احسان الہی شیخ مختار احمد،چوہدری عاطف سلیم گل،عبدالحمید مغل،رانا محمد عالم،رانا اسد خاں، عثمان چیمہ ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر سید توصیف شاہ نے کہا حلقہ پی پی 62 میں مسلم لیگ(ن)کا جھنڈا بلند رکھنے والے پارٹی راہنما حاجی شیخ فیاض احمد کا انتقال پارٹی اور حلقہ کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے۔ان کا خلا کبھی بھی پورا نہیں ہو سکتا وہ ایک ہمدرد اور ملنسار ہر دلعزیز شخصیت تھے۔جن کی پارٹی کے لئے خدمات نا قابل فراموش ہیں ہم ان کے درجات کی بلندی کے لئے اللہ کے حضور دعاگو ہیں۔