پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار) دکاندارپکوڑوں، سموسوں ،بر گر ،شوارمے کی تیاری میںناقص گھی کا استعمال کرنے لگے جس سے لوگ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔محکمہ فوڈ اور انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے ۔ شہریوں نے ایسے ہوٹل مالکان خوانچہ فروشوں اور ریڑھی بانوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔