جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں :کمانڈنٹ نوشکی ملیشیا 

Jan 28, 2022

 نوشکی (نامہ نگار)انجمن تاجران نوشکی کے صدر ذوالفقار بلوچ کی قیادت میں وفد نے کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء کرنل وقاص علی سے ملاقات کی وفد میں بی این پی کے مرکزی رہنماء میر خورشید احمد جمالدینی،علی نواز یلانزئی،مولوی عبدالواحد ساسولی، میر محمد آصف سرپرہ ، چودہری سندیپ کمار اور دیگر شامل تھے وفد نے کمانڈنٹ سے تاجروں کو درپیش مسائل اور خطرات سے آگاہکیا کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء نے تاجروں کو یقین دھانی کرائی کہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے ایف سی، پولیس، لیویز اور دیگر سیکورٹی ادارے ملکر پلان ترتیب دینگے چوری اور ڈکیتی کرنیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے نوشکی شہر ہم سب کا گھر ہے جس کی حفاظت کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا کمانڈنٹ نوشکی ملیشیا ء نے کہاکہ پرامن ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرینگے تاجر کمیونٹی اپنی تجارت جاری رکھیں ان کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جلد اجلاس طلب کرکے مسائل حل کرینگے کمانڈنٹ ایف سی کی یقین دھانی پر انجمن تاجران نے 27 جنوری کو ہونے والے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو موخر کردی۔

مزیدخبریں