خاران (نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ کا تعلیمی میدان میں رخشان ڈویژن کے لیے ایک اور تاریخی اقدام رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ کی ہدایت پرڈائریکٹرایجوکیشن رخشان ڈویڑن مختیار احمد ڈومکی بی این پی خاران کے سینئر نائب صدر حاجی نصرت اللہ مینگل چئیرمین میر غلام دستگیر مینگل سردارزدہ حاجی منظور آحمدمینگل طاہر محمدحسنی و دیگر نے سیکرٹری بلوچستان بورڈ محمد عظیم ساجدی سے ملاقات کی اس موقع لسیکرٹری بلوچستان بورڈ محمد عظیم ساجدی نے ایم پی ایخاران ثناء بلوچ کی عوام دوست پالیسیوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے طلباء کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ثناء بلوچ کی کوششیں لائق تحسین ہے رخشان ڈویژن کے طلباء و طالبات کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن برانچ کی منظوری لے لی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ان کا افتتاح بھی کیا جائے گا ۔