وائن اسٹورزدوبارہ کھولنا عدالتوں  کیلئے لمحہ فکریہ:جے یوآئی ترجمان

Jan 28, 2022

گوادر (بیورو رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام گوادر کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گوادرمیں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے بند وائن اسٹورز کو عدالت عالیہ کے دس پندرہ منٹ کی سماعت پر دوبارہ کھولنا اور ہندو برادری کی نام پر گوادر جیسے پرامن شہر کی امن وامان کو خراب کرنا،اقلیت برادری کی حقوق نہیں بلکہ اسلام کی طرح ہندومذہب پر بھی ایک بدنما دبہ لگایا گیا ہے اور ہندو مذہب میں بھی شراب حرام ہے۔جمعیت علماء اسلام گوادر عدالت کی احترام کرتے ہوئے اس ناجائز اور اسلام دشمن حکم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عدالت سے گزارش کرتاہے کہ گوادر میں وائن اسٹورز ایک ماہ سے بندتھے۔

مزیدخبریں