لسبیلہ (نامہ نگار)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے تحت بلوچستان میں بھی احساس نشونما پروگرام کا آغاز کردیاگیا۔ لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں احساس نشونما سینٹر کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال حب میں منعقد کی گئی لسبیلہ گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے تقریب میں شرکت کی۔افتتاحی تقریب کے موقع پر انہیں اس حوالے سے متعلقہ پراجیکٹ کے صوبائی پروگرام منیجر ڈاکٹر فاریہ اور ضلعی پروگرام۔منیجر سمیع عطاء بلوچ کی جانب سے تفصیلات فراہم کی گئیں۔بریفنگ میں رکن قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ لسبیلہ میں احساس نشونما کے تین سینٹرز رورل ہیلتھ سینٹر بیلہ۔ڈی ایچ کیو اوتھل اور گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال حب میں قائم کئے گئے ہیں کورونا وباء اثرات اور غذاء قلت سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اس پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کا کہنا تھا۔
بلوچستان میںاحساس نشوونما پروگرام کا آغاز کردیاگیا
Jan 28, 2022