محکمہ مال راولپنڈی میں رجسٹری محرروں سمیت 19کلرکوں کے تبادلے 

Jan 28, 2022

راولپنڈی(محبوب صابر )محکمہ مال ضلع راولپنڈی میں ڈپٹی کمشنر نے رجسٹری محرروں سمیت 19کلرکوں کے تبادلے کئے جنہوں نے نئی تعیناتیوں کے بعد چارج سنبھال لئے ،نائب تحصیلدار راولپنڈی کے ریڈر کی جگہ کوئی نئی تعیناتی نہیں کی گئی جس سے سائلین مشکلات کا شکار ہو گئے، رپورٹ  کے مطابق 15روز قبل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں  مختلف جگہوں پر تعینات رجسٹری محرروں ، نائب تحصیلدار راولپنڈی کے ریڈر ابرار کا تبادلہ بھی رجسٹری محرر کر دیا گیا جنہوں نے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا  جس کے بعد ابھی تک کسی نئے ریڈر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی جس کہ وجہ سے تحصیل بھر سے آنے والے سائلین مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں  شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی کہ نئے ریڈر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے جبکہ اضافی چارج نائب تحصیلدار کے ریڈر رازشد کیانی کو دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں