کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2میں پولنگ، تعلیمی ادارے 9فروری کوبند رہیں گے 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ریٹر ننگ آفیسر وارڈ نمبر 2 عمر ان گلزار کی زیر صدارت اجلا س ہواجس میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ انیشا ہشام،پولیس افسران اور حسا س اداروں کے علاوہ ایڈ یشنل سی ای او نوید نواز،ایڈیشنل سی ای او مجاہد شاہ،اسسٹنٹ سیکرٹر ی قیصر محمود، آ فس سپرنٹنڈنٹ محمد مر تسم،ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ  ظہور،وحید افضل اسد اور دیگر افسر ان بھی موجود تھے اجلاس میں راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2میں پولنگ کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی 9فروری کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی تیاریوں، پولنگ سامان کی ترسیل وواپسی اور آنیوالے درپیش مسائل الیکشن میٹریل ریٹر ننگ افسران کے حوالے اورحساس پولنگ سٹیشنوں پر کیمرے، رینجر زتعینات کرنے کے بارے میں گفتگو ہوئی مزید برآں اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیاگیا کہ انتخابات کے دن وارڈ2کے سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے بجلی کی بلا تعطل فر اہمی کویقینی بنانے اور ہنگامی /سیکورٹی کی تیاری اور روٹ پلا ن کے بارے میں بھی اہم فیصلے کئے گئے اجلا س کے دورا ن ریٹر ننگ آفیسر عمران گلزار نے انتخابات کے پرامن شفاف اورغیر جانبدار انہ انعقاد کے لیے تما م تر وسائل بروئے کارلانے کی ہدایات بھی جاری کیںاور الیکشن میں حصہ لینے والے امید وارں کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ  ''ضابطہ  اخلاق'' پر من عن عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدائت کی ۔

ای پیپر دی نیشن