پراپرٹی کی پرانی قیمتیں اٹھائیس فروری تک رہیں گی، سردار طاہر محمود 

Jan 28, 2022

اسلام اباد(نمائندہ خصوصی)صدر فیڈریشن اف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ پراپرٹی ویلیوایشن سمیت دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرانے پر وزیر خزانہ کے مشکور ہیں ،پراپرٹی کی پرانی قیمتیں اٹھائیس فروری تک رہیں گی اس دوران ایسے علاقے جہاں پر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر ویلیوایشن کا تعین کیاگیا ہے ان پر دوبارہ سے مشاورت ہوگی پھر یکم مارچ سے نیا ویلیوایشن ٹیبل لاگو ہوگا ۔ہمارا یہ مطالبہ کہ پراپرٹی کی ویلیو ایشن ایف بی ار کا کام نہیں بلکہ یہ ڈسٹرکٹ کلکٹرزسے کروائی جائے اس پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہم اس حوالے سے صوبائی چیف منسٹرز اور صوبائی وزرا خزانہ سے رابطہ کریں گے اور ایف بی ار بھی ان کیساتھ مشاورت کرے گااس کے بعد اس حوالے سے بھی لائحہ عمل بنایا جائے گا جبکہ ایف بی ار نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ ہم ڈسٹرکٹ کلکٹرزکی طرف سے کئے گئے قیمتوں کے تعین کو قبول کرلیں گے اور ٹیکس کولیکشن بھی اس حساب سے ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی قیادت میںجنرل سیکرٹری ریکا احسن ملک ،چوہدری فرخ ریاض کے ہمراہ وزیر خزانہ سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا  ۔

مزیدخبریں