اسلام آباد(نا مہ نگار)کامسٹیک ٹیم موتیا کی سرجری اور ڈاکٹروں کی تربیت کے لیے نائجر روانہ ہو گئی ہے، کامسٹیک اور لیٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ(ایل آر بی ٹی)نے اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے اور نائجر میں پاکستانی مشن کی کاوش سے 31جنوری سے 7فروری کے دوران نیامی، نائیجر میں آنکھوں کے موتیا کی سرجری اور تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا ہے۔ اس بات کا ذکر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔