وفاقی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنسوں کا کام دو دن کیلئے بند کردیا 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی ٹریفک پولیس نے جمعرات کو سسٹم اپ گریڈ کرنے کیلئے ڈرائیونگ لائسنسوں کا کام دو دن کیلئے بند کردیا ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک رائے مظہر اقبال نے شہریوں سے کہا ہے کہ سسٹم اپ گریڈیشن کے ساتھ ہی دو روز بعد ڈرائیونگ لائسنس کا شعبہ کام شروع کردے گادریں اثناء ایس ایس پی ٹریفک مظہر اقبال کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہواجس میں تمام زونز کے ڈی ایس پی و دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں اسلام آباد کو حادثات سے پاک رکھنے اور روڈ ڈسپلن کو قائم رکھنے،ٹریفک قوانین پر پابندی کو یقینی بنانے کیلئے،اجلاس میں خصوصی طور پرخصوصی طور پر غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیو ں اور موٹر سائیکلز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم اور ایسی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز ریڈزون میں داخل نہیں ہو سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن