صدارتی نہیں خلافت راشدہ کے نظام سے مسائل حل ہوں گے:افضل قادری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاسبان اہلسنت کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد غوثیہ کھیالی میں منعقدہ تاجدار صداقت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری،مرکزی امیر جماعت رضائے مصطفٰے صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی،مرکزی صدر پاسبان اہلسنت علامہ صاحبزادہ محمد ذکاء اللہ رضوی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات سنی اتحاد کونسل الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،صاحبزادہ محمد ضیاء اللہ قادری اور مولانا محمد شفیق رضوی نے کہا ہے کہ خلفاء راشدین شاہکار رسالت ہیں انکا طرز حکمرانی کردار و افکار اور تعلیمات پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہیں،ملک میں صدارتی اور پارلیمانی نہیں خلافت راشدہ کے نظام سے مسائل حل ہوں گے،ملک میں شریعت سے متصادم کوئی قانون قبول نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ خوشنودی مصطفٰے کیلئے حضرت سیدنا صدیق اکبر کی قربانیاں تاریخ اسلام کا لازوال حصہ ہیں،سیدنا صدیق اکبرؓ کا سنہری دور حکمرانوں کیلئے قابل تقلید اور اسلامی تاریخ کا درخشاں باب ہے کانفرنس میں ایک سو علماء کرام نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...