لودہراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) پارلیمانی سیکرٹری وممبرقومی اسمبلی حلقہ این اے 161میاں محمدشفیق ارائیں مدنی مرکزفیضان مدینہ پہنچے جہاں ذمہ دارمجلس رابطہ فداعلی عطاری ،ڈسٹرکٹ نگران قاری محمداشرف عطاری ودیگرذمہ داران نے ان سے ملاقات کی اور فیضان مدینہ میں جاری مدنی تربیتی کورس اوردعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریف کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دعوات اسلامی کی دینی خدمات مثالی ہیں،انہوں نے نماز مغرب فیضان مدینہ کی جامع مسجد میں ادا کی۔بعد ازاں فدا علی عطاری نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ ودیگراسلامی کتابیں تحفے میں پیش کیں۔
دعوت اسلامی کی دینی خدمات مثالی ہیں: میاں شفیق ارائیں
Jan 28, 2022