اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدفوجیوں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملکی سلامتی کا ضامن ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دشمن کو ایک مضبوط قوم کا سامنا ہے .جس نے پہلے بھی دہشت گردی کو شکست دی اور اب بھی اپنے عزم و حوصلے سے دہشت گردوں کو شکست دینگے۔
ہمارےجری جوان ہمیں دہشتگردوں سےبچانےکیلئے پیہم اپنی جانوں کے نذرانےپیش کررہےہیں۔میں کیچ،بلوچستان میں حفاظتی چوکی پر دہشت گردوں کاحملہ پسپاکرتےہوئے رتبۂ شہادت پر فائز ہونےوالےجوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں۔مادرِوطن کو ہرقسم کی دہشتگردی سےپاک کرنےکے اپنےعزم پر ہم پوری پختگی سےقائم ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 28, 2022
واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے ساتھ شدید جھڑپ میں پاکستانی فوج کے 10جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب حملہ کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہو گئے جبکہ ایک دہشتگرد ہلاک ہوا اور متعدد زخمی ہوئے,3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔