نیدرلینڈزحکومت کا لاک ڈاﺅن میں نرمی کا اعلان

Jan 28, 2022 | 17:23

ویب ڈیسک

کیفے بارز اور ریستوراں کو رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی‘نائٹ کلب بدستور بند رہیں گے‘کھیلوں اور ثقافتی تقریبات صرف 1,250 افراد تک محدود رہے گی

 نیدرلینڈزحکومت نے اعلان کیا ہے کہ یورپ کی سخت ترین پابندیوں میں کوویڈ 19 پابندیوں میں نرمی کرے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈز نے تقریبات بشمول براز، ریسٹررنٹ اور عجائب گھر کو 18 دسمبر سے اومیکرون کے پھیلاو¿ کے باعث بند کر دیے تھے۔لیکن پابندیون کے باوجود کوویڈ 19 کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس میں تقریباً روزانہ 60 ہزار کیسز رپورٹ کیے جارہے ہیں۔ نیدرلینڈ کے وزیراعظم نے نئی پابندیوں کا اعلان کیا کیوںکہ انکا کہنا ہے کہ ملک میں اموات کی تعداد میں کمی آئی ہے جبکہ اسپتالوں میں مریض بھی پہلے سے کم ہیں اسلیے 8 مارچ تک نئے کورونا قوانین لاگو کر رہے ہیں۔نئے قانون کے مطابق کیفے بارز اور ریستوراں کو رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، حالانکہ داخلے کے لیے سرپرستوں کو ٹیسٹ کا منفی نتیجہ دکھانا ہوگا، یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ویکسین لگوائے گئے ہیں یا حال ہی میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔نائٹ کلب بند رہیں گے، کھیلوں اور ثقافتی تقریبات صرف 1,250 افراد تک محدود رہے گی۔

مزیدخبریں