پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔احسن علی اور پی ایس ایل میں پہلا میچ کھیلنے والے وِل اسمیڈ نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 10 رنز فی اوور کی اوسط سے رنز بنائے۔دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاور پلے میں ہی ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرا دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 11 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 101رنز بنائے ہیں۔