وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے صدارتی خطاب

Jan 28, 2022 | 20:36

ویب ڈیسک

تخفیف غربت پر شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلیٰ سطحی اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے صدارتی خطاب کیا۔۔ نائب وزیراعظم، اقتصادی ترقی اور غربت کے وزیر، جمہوریہ ازبکستان جمشید کچکاروف نے تاشقند میں تقریب کی میزبانی کی۔تقریب میں ایس سی او کے رکن ممالک کی وزارتوں اور ایجنسیوں کے سربراہان اور نمائندوں کے علاوہ ایس سی او سیکرٹریٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ایس سی او سیکرٹریٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تخفیف غربت کے شعبے میں تعاون کے لئے تمام اراکین کی حوصلہ افزائی کی کیونکہ اس کا خاکہ 25۔2021 کے ایکشن پلان میں 2025 تک ایس سی او کی ترقیاتی حکمت عملی کے نفاذ کے لئے دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں