قومی ایئر لائن نے آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کے لیے براہ راست پروازوں کا فیصلہ کر لیا

Jan 28, 2022 | 23:42

ویب ڈیسک

کراچی: قومی ایئر لائن نے دیگر ممالک کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کے لیے براہ راست پروازوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کے لیے براہ راست پروازوں کا فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ان تین ممالک کے لیے براہ راست پروازوں کی منصوبہ بندی پر کام تیز کر دیا گیا ہے، استنبول اور بینکاک کے لیے بھی دوبارہ براہ راست فضائی آپریشن کا پلان بنایا گیا ہے۔ارشد ملک کا کہنا تھا کہ برطانیہ، امریکا اور یورپی ملکوں کے لیے بھی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے یورپی، برطانوی اور امریکی سول ایوی ایشنز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ایاسا نے یورپی ملکوں کے لیے پروازیں چلانے کے لیے آڈٹ کا کہا ہے، آڈٹ کلیئر ہوتے ہی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

مزیدخبریں