لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے نابالغوں کو سگریٹ کی فروخت روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس عاصم حفیظ نے لاہور کے مقامی شہری خضر قریشی کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی ہے۔ عدالت نے درخواست میں دیگر متعلقہ فریقین کو بھی فریق بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سموکنگ آرڈیننس کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ و دیگر تمباکو کی اشیاء فروخت نہیں کیے جا سکتے ہیں۔ حکومت آرڈیننس پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی عدالت 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ کی فروخت روکنے کا حکم دے۔