ڈریپ کی ادویہ ساز کمپنیوں کو غیر معیاری ادویات مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت

Jan 28, 2023


اسلام آباد(نا مہ نگار)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ) نے الرٹ جاری کردیا ،ڈریپ نے ادویہ ساز کمپنیوں کو فوری طور پر غیر معیاری ادویات مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے ،ڈریپ کے مطابق فینبر 50 ایم جی ٹیبلٹس کا بیچ نمبر2752 کو غیر معیاری قرار دیدیاگیا  جبکہ میفکو 50 ایم جی کے بیچ نمبر 21053 کو بھی غیر معیاری قرار دیدیا گیا ہے ،تمام فارمسسٹ اور کیمسٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان بیچ کی ادویات کی فراہمی فوری روکیں ،رہ جانے والا اسٹاک فوری طور پر کمپنویوں کو واپس کیا جائے غیر معیاری ادویات کو مارکیٹ سے اٹھوانے کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئے ۔

مزیدخبریں