راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہر روز اس حکومت کو کم عقلی، ذہنی پستی کا اور بیوقوفی کا دورہ پڑتا ہے اللہ تعالیٰ بڑے بول سے بچانے لال حویلی ہماری ملکیت ہے جو ہمارا حصہ ہے اگر نہ ہو تو ہم قومی مجرم ہیں ہم 1986 کے الیکشن میں اسے ڈیکلیئر کرچکے ہیں عدالت میں کیس موجود ہے ایویکیو ڈیپارٹمنٹ کا ایک شخص آصف ہے جو موسٹ کرپٹ آدمی ہے اور وہ رانا ثناء اللہ کے اشاروں پر یہ کام کرنا چاہتا ہے جمعہ کو لال حویلی میں سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ رینجر کے وقارصاحب اور ایف سی کے ہیڈ میرے بھائیوں کی طرح ہیں انہوں نے میرے ساتھ کام کیا ہوا ہے اگر کوئی کسی کی ذاتی پراپرٹی میں داخل ہوں تو ہم رینجر اور ایف سی ان دو اداروں کا احترام کریں گے لیکن پولیس اور ایف آئی اے سوچ سمجھ کر آئے گھر کے مالک کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ وہ اس کا دفاع کرے انہوں نے کہا کہ میں نے کل عمران خان سے تفصیلی ملاقات کی ہے اور اپنے معززترین اور قابل احترام جنرل عاصم منیر صاحب سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے ادارے کے کسی آدمی کو بھیجیں تاکہ میں ان سے یہ اطلاع شیئر کرسکوں کہ آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کاایک گروپ انگیج کیا ہے تاکہ عمران خان پر ایک اور جان لینے کا حملہ کیا جائے پہلے بھی جو حملہ ہوا ہے اور جو جے آئی ٹی بنی ہے وہ صورتحال تمام کے سامنے ہے۔
ہرروزحکومت کو کم عقلی، ذہنی پستی اور بیوقوفی کا دورہ پڑتا ہے،شیخ رشید
Jan 28, 2023