اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تمام سفارتخانوں، مشنز کو فارن کرنسی میں ادائیگیاں روک دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے زرمبادلہ کی کمی کے سبب ادائیگیوں کی منظوری نہیں دی۔ بیشتر سفارتخانوں نے رہائش گاہیں کرائے پر لے رکھی ہیں۔ رہائش گاہوں کا کرایہ ادا نہ کرنے پر خالی کرنے کے نوٹس مل گئے۔ رہائش گاہیں خالی کرنے کے نوٹس کی وجہ سے سفارتکاروں میں شدید اضطراب ہے۔ بیشتر سفارتخانوں میں فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے تمام اہم کام رک گئے۔ پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز میں تعینات غیر ملکی ملازمین بھی پریشان ہیں۔ غیر ملکی سٹاف کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سفراء کو سبکی کا سامنا ہے۔