اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اس عالمی نظام کی بنیاد ہیں جس کا تصور اقوام متحدہ کے چارٹر میں کیا گیا ہے۔۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کشمیریوں اور فلسطینیوں کو حق خود ارادیت کا استعمال کرنے کے قابل بنائے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے زیادہ تر ممالک نے اپنے حق خود ارادیت کا استعمال کیا ہے، لیکن بہت سے ایسے ہیں جنہیں غیر ملکی قبضے اور جبر کی وجہ سے اس حق کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاان میں سے دو کونسل کے ایجنڈے میں سب سے زیادہ پیچیدہ تنازعات فلسطین اور جموں و کشمیر ہیں جہاں پر عوام کے حق خودارادیت کو دبایا جا رہا ہے جو بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ فلسطین اور جموں و کشمیر کے عوام کو اپنے حق خودارادیت کا استعمال کرنے کے قابل بنانا سلامتی کونسل کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
سلامتی کونسل کشمیریوں‘ فلسطینیوں کو حق خودارادیت کا استعمال کرنے کے قابل بنائے: منیر اکرم
Jan 28, 2023