گجرات میں کمشنر‘ سرکاری دفاتر کیلئے زرعی اراضی کیخلاف کیس‘ ماحولیاتی کمشن کی رپورٹ پیش


لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں گجرات میں کمشنر اور سرکاری دفاترکیلئے زرعی زمین حاصل کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی عدالت کے روبرو ماحولیاتی کمیشن کی جانب سے رپورٹ پیش کر دی گئی ہے  دوران کیس  سماعت میں جوڈیشل ممبر کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ فلڈ چینل کے قدرتی بہاو کو روکنے سے سنگین تباہی کا سامنا ہوگا عدالتی حکم کے باوجود زرعی اراضی ایکوائر کرنا ڈی سی گجرات کو مہنگا پڑ گیا فاضل عدالت نے ڈی سی گجرات عامر شہزادکنگ اور تحصیلدار میاں نذیر کو طلب کر لیا اور زرعی زمین حاصل کرنے پر نگران حکومت پنجاب سے ہدایات لینے کی ہدایت کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...