اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ شعبہ کی ترقی میں ہمارے معاشی مسائل کا حل ہے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے یہ بات ملک کے ٹاپ ایکسپورٹرز کے ساتھ ملاقات میں کہی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی دلدل سے نکالنے کے لئے ایکسپورٹ ایمرجینسی کی ضرورت ہے ہم نے ڈالر کھپانے میں ترقی کی مگر کمانے میں ترقی نہیں کر سکے ،وژن 2010 اور وڑن 2025 کے ذریعہ معاشی ڈھانچے کو بدلنے کی کوشش کی ،ہر بار سیاسی عدم استحکام نے ترقی کے پلان کو کریش کر دیا ،برآمدات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے انڈسٹری کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،ہمارے مستقبل کا انحصار اس پر ہے کہ 32 ارب ڈالر سے 100ارب ڈالر برآمدات کتنے سال میں ہوں گی ،انڈسٹری کو عالمی مسابقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد دیں گے ، چین کی 2 کھرب ڈالر کی درآمد میں ہمارا حصہ فقط 3 ارب ڈالر ہے ،چین کی مارکیٹ پہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ،امریکہ اور یورپ میں مارکیٹ شئیر بڑھانے کی ضرورت ہے ،سی پیک کی صورت میں صدی کا موقع ملا تھا ضا ئع کردیا گیا ، سی پیک کے منصوبے کو دوبارہ کھڑا کر رہے ہیں ،انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پورا کردار ادا کریں گے۔
ایکسپورٹ شعبہ کی ترقی میں معاشی مسائل کا حل ہے ،احسن اقبال
Jan 28, 2023