یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے زیر اہتمام ورکشاپ 

Jan 28, 2023


لاہور (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ادارہ تعلیم و تو سیع کے زیر اہتمام ایکسٹینشن لیڈر شپ ڈیو یلپمنٹ ورکشاپ کا انعقادرا وی کیمپس پتو کی میں ہوا ۔ جس کی افتتا حی تقریب کی صدارت ڈائریکٹر ادارہ تعلیم و تو سیع ڈاکٹر حسن محمو د وڑائچ نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ریسرچ آفیسر حمیرا اقبال، عبدالعزیز ، لا ئیو سٹاک اسسٹنٹ ڈپلو مہ کے طلبہ جبکہ لیہ، جھنگ اور پتو کی کے منسلک ادارو ں سے 25 فیکلٹی ممبران کے علا وہ طلبہ نے شر کت کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر حسن محمو د وڑائچ نے کہا کہ تو سیع ایجو کیشن میں کثیر الشعبہ نقطہ نظر ہی مو یشی پال حضرات کے مو یشیو ں کی پیدا وار اور منا فع کو بڑ ھانے کے لیئے انتہا ئی ضرو ری ہے۔ ٹریننگ ورکشا پ کا مقصد شر کا کومنسلک ادارو ں سے ملحقہ دس سے پندرہ دیہا تی اضلا ع میں غریب مو یشی پال حضرات کے منا فع کو بڑ ھانے کے لیئے مو یشیو ں کی فارمنگ سے متعلقہ ضروری مہا ر تو ں،طور طریقوں اور مسا ئل کو حل کرنے وا لی تیکنیکس کے بارے میں عملی تر بیت دینا تھا ۔تر بیتی ورکشاپ میں اینیمل ہسبنڈری سے متعلقہ ٹیکنیکل نالج ، ابلا غی مہا ر تو ں اور سائنٹیفک را ئٹنگ ٹولز سے متعلقہ مختلف مو جو عات زیر بحث لا ئے گئے۔ 

مزیدخبریں