عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا:شیخ امتیاز محمود


لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود ،جنرل سیکرٹری زبیر نیازی اور سیکرٹری اطلاعات اویس یونس نے زمان پارک میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لاہور نے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔تحریک انصاف لاہور نے تمام سٹیک ہولڈر اور پارٹی رہنمائوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی۔ تحریک انصاف کا ہر ورکر عمران خان کی حفاظت کیلئے ہر وقت زمان پارک کے باہر موجود ہوگا۔ تحریک انصاف لاہور نے تمام ونگز کو ذمہ داریاں سونپ دی سیکوٹری پر مامور تمام ورکرز کے لیے زمان پارک کے اردگرد کیمپس لگا دئیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف لاہور نے  100 لوگوں پر مشتمل ایک سپیشل فورس بھی تیار کرلی جو ہر وقت زمان پارک کے باہر موجود رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن