فرخ حبیب پر جھوٹے مقدمے کی مذمت کرتے ہیں:یاسمین راشد،حماد اظہر

Jan 28, 2023


 لاہور( نیوز رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد جنرل سیکٹری حماد اظہر اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے اپنے جاری کردہ مشترکہ ردعمل میں کہا کہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب پر امپورٹڈ حکومت کے بنائے جھوٹے مقدمے کی مذمت کرتے ہیں۔ہماری عدلیہ سے درخواست ہے کہ وہ اس کا فوری نوٹس لے۔ فوادچوہدری کو عدالت کے بلانے پر فرخ حبیب نے یہ قدم اٹھایا۔ فرخ حبیب نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدلیہ کا حکم بجا لانے کی کوشش کی۔ سازشی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔ امپورٹڈ حکومت فواد چوہدری اور فرخ حبیب پر درج تمام مقدمات فوری ختم کرے۔

مزیدخبریں