لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کا چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس ملک سیف الملوک کھوکھر اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی صدارت میں ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ اجلاس میں غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہباز، بلال یاسین، رمضان صدیق بھٹی،سید توصیف شاہ، سابق لارڈ میئر لاہورکرنل مبشر جاوید، میاں طارق، عامر خان،سمیت مریم نواز کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ میں بنائی گئی ٹرانسپورٹ کمیٹی جھنڈا کمیٹی بینر کمیٹی دیگرتمام کمیٹیوں کے ہیڈز نے شرکت کی، اجلاس میں مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف املکوک کھوکھر نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ڈیوٹیاں سونپی گئیں،اس موقع پر سیف الملوک کھوکھر اور خواجہ عمران نذیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا آج وطن واپس پہنچنے پرشاندار تاریخی استقبال کیا جائے گا ۔مریم نواز بہادر باپ کی بہادر بیٹی ہیں،عوام آج مسلم لیگ ن کیساتھ ہے،مریم نواز کے سیکرٹری ذیشان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے مشکل دور میں بہادری سے پارٹی کو مظبوط کیا۔ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو پاکستان کو نہ صرف سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکال سکتی ہے بلکہ ترقی کی کی راہ پر بھی چلا سکتی ہے،