لاہور (نیوز رپورٹر) معروف قانون دان ، انسانی حقوق کے رہنما اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کل بروز اتوار’’آل پاکستان قومی طلبہ کنونشن‘‘ سے خطاب کرینگے۔ کنونشن کا اہتمام مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے کیا ہے۔ اشتیاق چودھری کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے پاکستان بھر کے طلباء کو بلا رنگ ونسل مذہب 24 کروڑ عوام کے انسانی حقوق کی بحالی کیلئے میدان عمل میں نکلنا ہوگا جو کرپٹ ’’سیاسی بدمعاشیہ، اشرافیہ‘‘ نے 75 برسوں سے غصب کر رکھے ہیں جوجاگیر داروں ،استحصالی سرمایہ داروں، بڑے بڑے زمینداروں پر مشتمل ہے جو ملکی وسائل کو لوٹ رہے ہیں اورہر گزرتے دن کیساتھ وطن عزیز کو کمزور کر رہے ہیں!! حالات کا تقاضا ہے کہ طلباء اپنا وہی کردار ادا کریں جو انھوں نے 1947 میں قانون دان اور عظیم وکیل قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ادا کیا تھا۔