ہائیکورٹ : جائیداد کی جعلی دستاویزات کیخلاف پولیس انکوائری کی نقل فراہم نہ کرنے پرایڈیشنل آئی جی کو دوبارہ توہین عدالت کا نوٹس


لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے انچارج کمپلینٹ سیل ایڈیشنل آئی جی شاہد شاکر کا جائیداد کی جعلی دستاویزات کیخلاف پولیس انکوائری رپورٹ کی نقول فراہم نہ کرنے ایڈیشنل آئی جی کیخلاف توہین عدالت درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی 15فروری تک ملتوی کر دی ۔سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے طالب حسین کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی طرف سے سید ساجد علی بخاری ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ عدالت نے انچارج کمپلینٹ سیل آئی جی پنجاب کو رپورٹ کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود انچارج کمپلینٹ سیل آئی جی پنجاب نے رپورٹ کی نقول فراہم نہیں کیں۔ انچارج کمپلینٹ سیل آئی جی کا عدالتی حکم نہ ماننا توہین عدالت ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ انچارج کمپلینٹ سیل ایڈیشنل آئی جی شاہد شاکر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...