لاہور ( این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ عبدالقدوس انتقال کرگئے، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہنما مولانا محب النبی نے ان کی نماز جنازہ کی امامت کروائی، جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ مرحوم کے ساتھ طویل تعلق رہا ہمیشہ اخلاص و للہیت کے ساتھ جماعت کی خدمت کی، پرچم نبوی کے ساتھ والہانہ عقیدت رکھتے تھے، مولانا فضل الرحمن نے مرحوم مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا فرمائی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، مرحوم طویل عرصہ سے صاحب فراش تھے، گزشتہ روز ان کی نماز جنازہ دارالعلوم مدنیہ رسول پارک میں ادا کی گئی جس میں معروف شاعر سید سلمان گیلانی، پروفیسر ابوبکر چودھری، شاہد اسرار، مولانا عبدالشکور یوسف، منظور منج، مولانا محمد رمضان، مولانا انتظار احمد، مولانا عثمان رمضان، حاجی شفیق احمد ودیگر سینکڑوں علما،اہل علاقہ اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی،دریں اثنا جمعی علما اسلام ضلع لاہور کے امیر مولانا نعیم الدین، ناظم عمومی مفتی عبدالحفیظ، حافظ غضنفر عزیز، حافظ اشرف گجر، حافظ نصیر احرار، افضل خان، حافظ فہیم الدین، چودھری عبدالقدیر، سلیم اللہ قادری، نے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
یو آئی رہنما حافظ عبدالقدوس انتقال کر گئے، مولانا فضل الرحمن کا اظہار تعزیت
Jan 28, 2023