نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت )مسلم لیگ ق چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا چوہدری وجاہت حسین کو مرکزی صدر کامل آغا مرکزی جنرل سیکرٹری اور چوہدری پرویز الہی صدر پنجاب کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتیں جنھوں نے عرصہ دراز سے ملک کو لوٹا ان کو شکست کے لالے پڑے ہیں جس وجہ سے انتخابات سے راہ فرار اختیار کئے ہوئے ملکی موجودہ صورت حال میں صرف عوامی منتخب حکومت ہی معاشی صورت حال بہتر کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ علماء مشائخ ونگ کے صوبائی نائب صدر قاری ارشد میواتی نے سٹی پریس کلب میں گفتگو کرتے کیا ان کا کہنا تھا سویڈن میںقرآن مجید کی بے حرمتی سے اربوں مسلمانوں کا دل دکھی ہے ۔
پرویز الہٰی کی قیادت میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا :قاری ارشد
Jan 28, 2023