شیخوپورہ :تحریک انصاف کے کارکنوں کا فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ


شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت )تحریک انصاف کے کارکنان نے پارٹی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ضلعی صدر عمر آفتاب ڈھلوں ایڈووکیٹ، کنور عمران سعید ایڈووکیٹ، میاں افضال حیدر، رانا وحید احمد خاں، حاجی ملک اقبال، رانا عباس علی خاں، چوہدری فیض الرسول گجر، پیر سکندر شاہ و دیگر رہنماؤں و کارکنان نے شرکت کی،کارکنوں نے امپورٹڈ حکومت کیخلاف نعرے بازی کی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتقام کی آگ میں جل رہی ہے فواد چودھری کو فوری رہا کیا جائے امپورٹڈ حکومت پولیس کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہے جو کہ شرمناک عمل ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...