شیخوپورہ میں پٹرول کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا: طاہر منہاس 


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں پٹرول کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے متعدد پٹرول پمپوں پر پٹرول کی سپلائی نہ ہونے کے باعث پمپ بند ہو رہے ہیں دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے پٹرول کی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جبکہ شیخوپورہ کے علاوہ ماچھیکے میں پٹرولیم مصنوعات کے بہت بڑے ڈپو موجود ہے جہاں لاکھوں لٹر پٹرول موجود ہے مگر بعض کمپنیوں نے پٹرول پمپوں کو سپلائی مطلوبہ مقدار کے مطابق دینے سے گریز کر رہے ہیں جس کی وجہ سے شیخوپورہ میں پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا ہو گیا ہے انجمن شہریاں کے صدر چوہدری طاہر منہاس نے کہاکہ اوگرا سمیت دیگر ادارے پٹرول کی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقداما ت کرے اور پٹرول کی مصنوعی قلت پیداکرنیوالی کمپنیوں کیخلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...