شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے سپیکر قومی اسمبلی کل تک یہ کہتے رہے کہ پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو چیمبر میں الگ الگ بلا کر استعفوں کی تصدیق کروں گا اور جیسے ہی پی ٹی آئی نے اسمبلی میں جانے کا سفر مشورہ کیا تو پی ڈی ایم حکومت نے خوفزدہ ہوکر 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے جبکہ ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر کے اپنی شکست بھی تسلیم کرلی ہے۔
پی ڈی ایم حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے: سید ارشد ہاشمی
Jan 28, 2023