مریم نواز کا پاکستان آمد پر تاریخی اسقبال کیا جائیگا:جاوید لطیف 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) ن لیگ کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز کی پاکستان آمد کے موقع پر تاریخی استقبال کیا جائیگا اس سلسلہ میں پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں سے قافلے لانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اس سلسلہ میں اجلاس وفاقی وزیرمیاں جاوید لطیف کی اقامت گاہ پر ہوا جس میں ن لیگ کے رہنمائوں رفاقت علی، پیر سید سجاد حسین ، امجد لطیف ،ملک شہزاد احمد ، ذیشان پرویز ، پرویز اقبال ،عمران اعجاز ڈوگر، ملک عرفان اسلام ،ملک اعجاز احمد سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہاکہ مریم نواز کا تاریخی استقبال ثابت کردیگا کہ عوام آج بھی نواز شریف کیساتھ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...