قرآن پاک کی بیحرمتی پر امت مسلمہ شدید غم و الم کی کیفیت میں ہے: بابر محمود 

Jan 28, 2023


 لاہور (کامرس رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی شدید افسوسناک ہے۔ امت مسلمہ اس وقت شدید غم و الم کی کیفیت میں ہے۔ قرآن مجید جلائے جانے والے واقعے سے مسلمانان عالم کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔ انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کی قیادت و اراکین قرآن مجید کے تحفظ کیلئے دل و جان سے تیار کھڑی ہے۔ حضور تاجدار کائنات کی کتاب مبین کی حفاظت ہر مسلمان کو دل و جان سے عزیز ترین ہے۔ عالمی برادری اس دہشت گردی کا راستہ روکے۔ مسلمانوں کے شعائر دین کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ سویڈن کے افسوسناک واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزیدخبریں