اسلام آباد(کامرس رپورٹر)L'Oréal Fund for Women نے خواتین کی زیر قیادت غیر منافع بخش ٹیک سٹارٹ اپ CIRCLEکے اشتراک سے اسلام آباد میںڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کے گریجوئٹس کے اعزاز میںتقریب کانعقادکیا۔ مارچ 2022ءمیں شروع کئے گئے اس پروگرام میں 80شہروںکی 5ہزار سے زائد خواتین کو تربیت دی گئی جو اس پروگرام کے آغاز کے وقت مقرر کردہ ہدف کو پورا کرتی ہے ۔ L'Oréal فنڈز برائے خواتین اور CIRCLE خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشی طور پر خود مختار بننے اور معیشت میں ایک محرک قوت بننے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرکے موجود ہ صنفی تفاوت کو کم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اسلام آباد میںمہمان اعزازی، وزیر اعظم پاکستان کی سٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی کی سربراہی میںمنعقد ہ تقریب میں ان مثالی خواتین کو سراہے جانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ جو ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کے تحت نئی مہارتوں کو اپنا کر اپنے مستقبل کی ذمہ داری سنبھال رہی ہیں۔
جوانہیں اس قابل بنا کر ڈیجیٹل سپیس پر پہنچنے کے ساتھ ، لازمی مہارتیں سیکھنے اور آن لائن معیشت میں حصہ لینے کے قابل بنائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان کی سٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”خواتین کو با اختیار بنانا انتہائی اہمیت کا حامل شعبہ ہے،وزیر اعظم آفس میںہم مستقل طور پر ایسی اصلاحات متعارف کرانے کی کوشش کرتے ہیں،جو مالیاتی استحکام کی مضبوطی کے ساتھ خواتین کو با اختیار بنانے میںمدد فراہم کرسکیں۔“پاکستان میںخواتین ملک کی مجموعی آبادی کا 51فیصد ہیں،لیکن پھر بھی اپنی برادریوںمیںان کا انحصار مردوں پر ہی ہے ،اس لئے یہ انتہائی اہم ہے کہ ایسے منصوبے اور پلیٹ فارم متعارف کرائے جائیں،جومالی طور پر اور بااختیار بنانے کے اقدامات کے ذریعہ آذادی کو فروغ دیں،میں L'Oréal Paris Pakistan اور CIRCLE کو ایسے پلیٹ فار م کی فراہمی اوراس طرح کے اہم اقدام پر سراہتا ہوں،جس نے نہ صرف ہزاروں خواتین کو ڈیجیٹل مہارت کی تربیت فراہم کی ہے بلکہ یہ زندگیوں اور کمیونٹیز میںبدلاو¿ بھی لارہا ہے ۔“ فرانس کے سفیر Nicolas Galey نے کہا کہ ”یہ ایک انتہائی اہم موقع ہے اور میںخاص طور پر اس انتہائی پرجوش اور جامع سماجی و ماحولیاتی ذمہ داری کی پالیسی پر L’Oréalکا شکریہ ادا کرتا ہوں،میںL’Oréalکی جانب سے یو این ایچ سی آر کو سیلاب متاثرین کےلئے فراہم کی جانے والی ہنگامی امداد کو نہیںبھولا،ہمارا پختہ نظریہ ہے کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کی مکمل شمولیت کے بغیر ترقی نہیںکرسکتا،صنفی مساوات بلاشبہ انسانی حقوق اور بنیادی انصاف کا معاملہ ہے ،لیکن ترقی کےلئے ایک اہم عنصر بھی ہے ۔فرانس اس مقصد کےلئے پرعزم ہے،اور میںسمجھتا ہوںکہ اس میں نجی شعبہ کا کردار اس قدر ہی اہم ہے ،جس قدر کہ حکومت کا،مجھے خوشی اور فخر ہے کہ L’Oréal نے یہ قدم اٹھانے میںپہل کی ،جو خواتین کو با اختیار بنانے میںبہت بڑا تعاون ہے۔“ L'Oréal Pakistanکے کنٹری منیجر قومی نصیر نے کہا کہ”وہ ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کی کامیابی اور اس میںحصہ لینے والی تمام خواتین کی زندگیوں پر اس کے اثرات سے بہت متاثر ہیں،L'Oréal Fund for Women اور CIRCLEکا مقصد 2022کے اختتام تک5ہزار خواتین کو تعلیم دینا تھا،اور یہ مقصد اب پورا ہوچکاہے۔خواتین کو بااختیار بنانے کے مشن میں حصہ ڈالنے پر ہمیں فخر ہے۔ یہ ہمارے گریجوئٹس کی کامیابی کا جشن منانے کا موقع ہے ،اور اس بات کی روشن مثال ہے کہ محنت اور لگن سے کیا کچھ نہیں حاصل کیا جاسکتا۔“ CIRCLEکی بانی صدف عابد کا کہنا تھا کہ ”آج کی دنیا میں، انٹرنیٹ تک رسائی اور ڈیجیٹل لٹریسی ایک بنیادی انسانی حق ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کے گریجویٹس نے ڈیجیٹل ٹولز سیکھے ہیں، کاروبار کو ترتیب دیا ہے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں فعال شراکت دار بن گئے ہیں،ان خواتین کو سخت معاشی منظر نامے کی وجہ سے بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا، لیکن انہوں نے نئی مہارتیں سیکھنے اور اپنے خاندانوں کی معاشی بہبود کے لیے ہمت اور لچک کا مظاہرہ کیا ۔“ ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کو ابتدائی طور پر 2020 میں اقوام متحدہ کی خواتین کے تعاون سے وبائی مرض کے تحت ڈیزائن اور پائلٹ کیا گیا تھا اور 500 کم آمدنی والی خواتین کو گھریلو کاروبار کے ساتھ تربیت دی گئی تھی۔L'Oréal Fund for Women اور CIRCLEکے درمیان شراکت داری میںاقوام متحدہ کے متعین کردہ متعدد پائیدار ترقی کے اہداف(SDG's) کا احاطہ کیا گیا ہے ،خاص طور پر SDG 5(صنفی مساوات)،SDG 8(بشمول اقتصادی ترقی) اورSDG 17(شراکت داری)۔