اسلام آباد (عترت جعفری)پنجاب اورکے پی کے کی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرانے کے معاملے پر حکومت میں موجود جماعتوں کے درمیان ہونے والی مشاورت میں واضح طور پر ان اسمبلیوں کے انتخابات کو قومی اسمبلی اور باقی دو صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ بیک وقت منعقد کرانے کی رائے کی جانب جھکاؤ ظاہر ہو رہا ہے ،ان ذرائع نے بتایا ہے کہ قانونی حلقوں سے بھی آپشنز پر رائے لی جا رہی ہے ،پی پی پی کے زرائع کا بھی کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر اس پر بات ہوئی ہے اور اکثر راہنماوں کا موقف ہے کہ قومی انتخابات کو بیک وقت ہونا چاہئے ، پاکستان مسلم لیگ ن اور جے یو آئی میں بھی اسی رائے کا غلبہ بتایا گیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی صورت حال اور مردم شماری کو اس کا جواز بنایا جا سکتا ہے، قانونی ماہرین سے رائے لینے کے بعد اس کے لئے حکومت کو جلد حتمی موقف اختیارکرنا پڑے گا،کیونکہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90روز میں ان کا الیکشن ہونا آئینی ذمہ داری ہے تاہم الیکشن کو ٹھوس جواز کی بنا پر ائینی اداروں کو قائل کر کے التواکو ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔
قومی انتخابات بیک وقت ہونے چاہئیں،حکومتی اتحادمیں رائے کا غلبہ
Jan 28, 2023