اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست میں عمران خان کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔ گذشتہ روز شہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے التواء کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت2 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے صحت خرابی کے باعث التوا کی درخواست جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ 19 جنوری کی سماعت کے بعد صحت خراب ہوئی، 24 جنوری کو میڈیکل چیک اپ ہوا، طبیعت خرابی کے باعث ڈاکٹر نے ریسٹ تجویز کیا ہے، صحت ٹھیک نا ہونے کی وجہ سے عمران خان سے ملاقات بھی نہیں ہوئی، اسی وجہ سے درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراضات داخل نہیں کر سکا، کیس کم سے کم ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا جائے تاکہ عدالت کی معاونت کر سکوں۔
مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے کا کیس، عمران کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ملتوی
Jan 28, 2023