قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں16 مارچ کو ضمنی انتخابات ، الیکشن کمشن نے شیڈول جاری کردیا 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 16 مارچ کو ہو گی۔ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق جن حلقوں میں پولنگ ہونی ہے ان میں این اے 4 سوات، این اے 17 ہری پور، این اے 18 صوابی، این اے 25 نوشہرہ، این اے 24 نوشہرہ، این اے 32 کوہاٹ، این اے 38 ڈی آئی خان، این اے 43 خیبر، این اے 52 اسلام آباد، این اے 53 اسلام آباد، این اے 54 اسلام آباد، این اے 57 راولپنڈی، این اے 59 راولپنڈی، این اے 60 راولپنڈی، این اے 62 راولپنڈی، این اے 63 راولپنڈی، این اے 67 جہلم اور این اے 97 بھکر شامل ہیں۔ الیکشن کمشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری کو جمع کرائے جا سکیں گے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9 فروری جبکہ ان کی جانچ پڑتال 13 فروری کو ہو گی۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 16 فروری جبکہ ان پر اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے فیصلے 20 فروری کو ہوں گے۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21 فروری جبکہ کاغذات نامزدگی 22 فروری کو واپس لئے جا سکیں گے۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 23 فروری کو الاٹ کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...