بیجنگ اسٹاک ایکسچینج کی کمپنیوں نے 2022کے دوران  16ارب یوآن سے زائد کیفنڈز حاصل کیے


بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ اسٹاک ایکسچینج میں درج کمپنیوں نے 2022 کے دوران عوامی پیشکشوں کے ذریعے 16ارب 38کروڑ یوآن(تقریبا 2ارب 42کروڑ ڈالر) کے فنڈز اکٹھے کیے۔ بیجنگ اسٹاک ایکسچینج 15 نومبر 2021 کو شروع کی گئی تھی۔ گزشتہ سال کے آخر تک، اس میں 162 لسٹڈ کمپنیاں اور 52لاکھ 60ہزار سے زیادہ اہل سرمایہ کار تھے۔بیجنگ اسٹاک ایکسچینج  جدت پر مبنی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے لیے زیادہ جامع ہے جس میں لسٹنگ کی کم حد، متنوع تشخیصی معیارات اور منظوری کے لیے درکاروقت کم لگتاہے۔

ای پیپر دی نیشن