ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے ہانگ کانگ میں امریکی قونصل جنرل کے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون، قانون کی حکمرانی اور ایچ کے ایس اے آر میں حقوق اور آزادیوں سے متعلق بیانات کی سخت مذمت کی ہے۔ہانگ کانگ میں امریکی قونصل جنرل نے ایک امریکی تھنک ٹینک کے زیر اہتمام ہانگ کانگ کے معاشی امکانات کے حوالے سے ہونے والے ایک سیمینار میں ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی اور آزادیوں کے حوالے سے الزام تراشی کرتے ہوئے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون اور ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون پر نیشنل پیپلز کانگریس(این پی سی)کی قائمہ کمیٹی کی قانون سازی کی تشریح پر تنقید اور ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول پر اپنی بد اعتمادی کا اظہار کیا تھا۔دفتر کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کے بعد سے گزشتہ 25 سالوں میں، چین کی مرکزی حکومت "ایک ملک، دو نظام" اور "ہانگ کانگ کے لوگوں کے ذریعے اعلی خود مختاری کے ساتھ ہانگ کانگ کے امور چلانے کے اصولوں پر مکمل، درست اور پختہ عملدرآمد کے لیے پرعزم رہی ہے اور یہاں کے رہائشیوں کو حاصل قانونی حقوق اور آزادیوں کا بھرپور تحفظ کیا گیا ہے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس وقت ہانگ کانگ افراتفری سے استحکام اور خوشحالی کی طرف بڑھتے ہوئے ایک نئے دور میں ہے، ترجمان نے کہا کہ اس مرحلے کے تحت، نئی مدت کی ایچ کے ایس اے آر حکومت تمام سماجی شعبوں کے ساتھ مل کر قومی سلامتی کے تحفظ، اقتصادی زندگی کی بحالی اور لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔