اسلام آباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ(ق)شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فرخ خان نے پارٹی قائد چودھری شجاعت حسین کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین ملک میں مفاہمت کی سیاست کی علامت ہیں ۔ فرخ خان نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین ایک زیرک سیاستدان ہیں جن کی وضع داری اور سیاسی رواداری کا ہر ایک معترف ہے ۔