اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی سے کورین سفیر سوئسنگ پاو نے ملاقات کی ،وفاقی وزیر نے کورین سفیر کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور خوش آمدید کہا ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاوفاقی وزیر نے پاکستان میں سیلابی صورتحال کے دوران کوریا کی جانب سے امداد پر شکریہ ادا کیا،وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے کورین سفیر سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر کی ضرورت ہے اس حوالے سے سپیشل اکنامک زونز میں صلاحیت موجود ہے اور اس کو وسعت دینے اور اس میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، ، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کورین مصنوعات خصوصا سولر پینلز کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے توانائی کے شعبے میں مزید تعاون کے فروغ پر زور دیا ،پاکستان میں کورین کمپنیز کے جاری پراجیکٹس بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن کو مذید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔