پاکستانی طلبہ و طالبات سارک نیٹ ورک پروگرام کے تحت جاپان کا دورہ کر ینگے


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پاکستانی طلبہ و طالبات جاپان سارک نیٹ ورک پروگرام کے تحت جاپان کا دورہ کریں گے۔ تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی طلبہ و طالبات کا ایک وفد سپروائزر کے ہمراہ یکم فروری سے 7 فروری تک حکومت جاپان کی دعوت پر جاپان سارک نیٹ ورک پروگرام آف پیپل ٹو پیپل ایکسچینج(JENESYS )کے تحت جاپان کا دورہ کرے گا۔ طلبہ کے وفد میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ایبٹ آباد کیمپس کے پانچ انڈر گریجویٹ طلبہ و طالبات اور ویسٹ منسٹر اکیڈمی اسلام آباد کے ہائی سکول کے چار طلبہ و طالبات  ایک سپروائزر کے ساتھ اس یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت جاپان کا دورہ کریں گے۔جاپان ایسٹ ایشیا نیٹ ورک آف ایکسچینج فار اسٹوڈنٹس اینڈ یوتھز (JENESYS) جاپان اور ایشیا پیسفک خطے کے درمیان نوجوانوں کے تبادلے کا ایک پروگرام ہے جسے جاپانی حکومت نے شروع کیا ہے جس کا مقصد جاپان اور شریک ممالک کے لوگوں کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کی تصدیق اور اسے مضبوط کرنا ہے۔ JENESYS 2022 پروگرام کے تحت، سارک ممالک کے شرکاء کو جاپان میں اپنے قیام کے دوران جاپان کی جدید ترین اعلیٰ ٹیکنالوجیز، معیشت، معاشرے کے بارے میں سیکھنے اور مزید گہرا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور مختلف لیکچرز اور دوروں میں حصہ لے کر جاپان کی روایتی ثقافت کا تجربہ بھی کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن