اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 6 کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے سے زائد اور ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 136 روپے تک کا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ چاول کی فی کلوقیمت 5 روپے سے زائد مہنگی ہوئی، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 18 پیسے کا اضافہ ہوا۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 33 روپے، دال ماش 3 روپے اور دال مونگ 4 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی۔
ہفتہ وار مہنگائی میں 0.45فیصد اضافہ، 25 اشیاء مہنگی،6سستی، 20کے نرخ بر قرار:ادارہ شماریات
Jan 28, 2023